چینی صدر نے 'سٹریٹ سٹال اکنامی' کی مخالفت کردی

Published On 18 May,2023 07:07 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک ) چینی صدر شی جن پنگ نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے گلیوں میں سٹالز لگانے پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی مخالفت کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری پر ضابطے کیلئے بیجنگ میں گلیوں میں سٹالز لگانے پر عائد پابندی ہٹانے کے معاملے پر حکومت میں تقسیم واضح ہو گئی ہے کیونکہ چینی صدر نے سٹریٹ سٹال اکنامی پر پابندی ہٹانے کی مخالفت کر دی ہے۔

بیجنگ کے جنوبی علاقے شون جین کے دورے کے موقع پر صدر شی جن پنگ نے ’ سٹریٹ سٹال اکنامی‘ کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دارالخلافہ بیجنگ پہلا اور سب سے اہم سیاسی مرکز ہے اس لیے یہاں گلی کوچوں میں کارخانو اور سٹریٹ سٹال اکنامی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ 2 کروڑ 20 لاکھ آبادی پر مشتمل میگا سٹی بیجنگ بھی شین ژین اور شنگھائی سمیت ان شہروں میں شامل ہے جہاں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے گلیوں میں اسٹالز لگانے پر عائد پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی، تاہم اب یہ واضح نہیں کہ صدر شی جن پنگ کی مخالفت کے بعد بیجنگ میں پابندیوں میں نرمی برقرار رہے گی یا دوبارہ پابندیاں سخت کر دی جائیں گی۔