چین اور پاکستان نظر انداز ، بھارت نے سری نگر میں G20 اجلاس بلا لیا

Published On 10 April,2023 11:46 am

نیودہلی : (ویب ڈیسک ) چین اور پاکستان کے تحفظات کو نظر انداز کرتے ہوئے بھارت نے سری نگر میں جی 20 اجلاس کی تاریخ مقرر کردی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جی 20 اجلاس 22 سے 24 مئی کے دوران مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں ہو گا، اس اجلاس کے حوالے سے گزشتہ برس سے تیاریاں جاری تھیں ، اجلاس بھارت کی تمام 28 رہاستوں اور 8 مرکز کے زیرانتطام علاقوں میں منعقد کیاجارہاہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ  پاکستان اور چین نے ارونا چل پردیش میں جی 20 اجلاس منعقد پر اعتراض کیا تھا ، بیجنگ نے گروپ کی میٹنگ کیلئے  اروناچل پردیش سمیت مزید 11 مقامات کے نام تبدیل کرنے کی بھی تجویز دی تھی ۔

پاکستان کی جانب سے جی 20 رکن ممالک کو مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں سیاحت سے متعلق اجلاس کی میزبانی کیلئے بھارت کو تحفظات بارے آگاہ کردیا گیا ہے ، حکومت پاکستان کا مؤقف ہے چونکہ مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ ہے اس لیے وہاں اجلاس نہیں ہونا چاہیے اور چین کی حکومت نے بھی اس مؤقف کی تائید کی تھی ۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان دونوں نے بھارت کے سری نگر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے پر اعتراض کیا تھا تاہم بھارت نے اپنے جی 20 کیلنڈر کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے سیاحت ورکنگ گروپ کی کی میٹنگ 22 سے 24 مئی کو شیڈول کر دی ہے ۔

قبل ازیں بھارت نے کئی میٹنگز کی میزبانی راجھستان سے ملحقہ رن آف کچھ میں کرنے کا اعلان کیا تھا ۔