چین کا 500 ملین ڈالر مالیت کی سمندری انٹر نیٹ کیبل سے امریکی اجارہ داری ختم کرنے کا منصوبہ

Published On 07 April,2023 05:48 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کی سرکاری ٹیلی کام فرم نے 500 ملین ڈالر مالیت کی سمندری انٹر نیٹ کیبل ڈال کر امریکی اجارہ داری ختم کرنے کی کوشش شروع کر دی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی 3 کمپنیوں کے کنسورشیم مرحلہ وار سب سی کیبل نیٹ ورک میں فائبر آپٹک کے ذریعے یورپ کو مڈل ایسٹ اور پھر ایشیا کو آپس میں ملائیں گے۔

چین کی کمپنیوں نے پاکستان، فرانس، سعودی عرب اور مصر سے اس ضمن میں معاہدے بھی کر لیے ہیں، ماضی میں چینی کمپنی نے ہی امریکا کو سب سی انٹرنیٹ کیبل بنا کر فروخت کی تھی۔