برازیل : پرائمری سکول میں کلہاڑی بردار شخص کا حملہ ، 4 بچے ہلاک

Published On 06 April,2023 08:50 am

برازیلیا : (ویب ڈیسک ) برازیل کے پرائمری سکول میں نوجوان نے کلہاڑی کے وار کرکے 4 بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ یہ واقعہ بدھ کو ریاست سانتا کترینا کے پرائمری سکول میں ہوا، جہاں 25 سالہ حملہ آور نے سکول میں داخل ہوکر کلہاڑی سے بچوں پر حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق حملے میں 3 لڑکوں اور ایک لڑکی سمیت 4 بچے ہلاک جبکہ چار بچے زخمی ہوئے ہیں  ، ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 7 برس کے درمیان ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد حملہ آور نے پولیس اسٹیشن جا کر خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے، واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔