مسلمانوں کو دنیا بھر میں امتیازی سلوک کا سامنا ہے، انتونیو گوتریس

Published On 10 March,2023 09:13 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے عالمی دن کی یادگاری تقریب سے خطاب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو دنیا بھرمیں امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام عالم کو انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے متحد ہونا ہوگا اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا، مذہب کی بنیاد پر کسی کے خلاف پالیسیاں نہیں بننی چاہئیں۔

صدر یو این جنرل اسمبلی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ شدت پسندی کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، مذہب کی بنیاد پر کسی کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔