نیویارک: (ویب ڈیسک)امریکا میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر گولی لگنے سے زخمی ہونیوالا پاکستانی نژاد 26 سالہ پولیس افسر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ کے پاکستانی نژاد پولیس اہلکار 26 سالہ عدید فیاض کو ڈکیتی کے دوران گولی مار دی گئی تھی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں انتقال کرگئے۔
پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی نژاد اہلکار کو گزشتہ روز ایک 38 سالہ ملزم رینڈی جونز نے گولی ماری تھی جسے وقوعہ سے 50 میل دور ایک ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔
Extremely sad and heartbreaking to announce the death of one of our proud member Police Officer Adeed Fayaz. He was a dedicated and hard working officer that put his life on the line each day to protect the people of #NYC
— NYPDMOS (@NYPDMuslim) February 8, 2023
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون#NeverForget pic.twitter.com/9OaHrwjtya
پولیس حکام کے مطابق ملزم بروکلین میں ڈکیتی کے بعد اپنی گرل فرینڈ اور پانچ چھوٹے بچوں کے ساتھ اس ہوٹل میں چھپا ہوا تھا، ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوانے کا عہد کرتے ہیں، نیویارک پولیس نے پاکستانی نژاد اہلکار عدید فیاض کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔