تہران: (ویب ڈیسک)ایران میں عدلیہ نے سابق ایرانی صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو 5 سال قید کی سزا سنادی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک عدالت نے فائزہ ہاشمی رفسنجانی کیخلاف الزامات پر غور کرنے کیلئے سماعت کی اور سابق صدر کی بیٹی کو 5 سال قید کی سزاسنادی۔
اس سے قبل ایران کی ایک عدالت نے فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو حکومت کیخلاف پروپیگنڈا سرگرمیوں کے جرم کے ارتکاب پر 6 ماہ قید اور سیاسی، ثقافتی اور صحافتی سرگرمیوں سے 5 سال کی پابندی عائد کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں مزید 3 مظاہرین کو سزائے موت سنادی گئی
یاد رہے 59 سال کی فائزہ ہاشمی رفسنجانی اصلاح پسند ”بلڈنگ کیڈرز“ پارٹی کی رکن ہیں، 2012ء میں بھی فائزہ کو حکومت کیخلاف پروپیگنڈے کے الزام میں 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔