انقرہ: (دنیا نیوز) ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب اردگان اناج کی برآمد کے معاہدے کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں، آئندہ دنوں میں روسی اور یوکرینی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
مولود چاوش اوغلو نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ صدر رجب طیب اردگان آنے والے دنوں میں روسی صدر ولادی میرپیوٹن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بات چیت کریں گے، اناج کی برآمد کے معاہدے کی بحالی کے بارے میں تبادلہ خیال ہوگا۔
ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے، ہم اس مسئلہ پر قابو پا لیں گے، اناج کے معاہدے سے ہر کسی کو فائدہ ہوگا۔