شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب، 5 سال تک حکمرانی کریں گے

Published On 23 October,2022 09:28 am

بیجنگ: (دنیا نیوز)شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب ہوگئے، صدر شی جن پنگ مزید 5 سال تک چین کے حکمران رہیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ کو تیسری بار چین کے صدر کے طور پر منتخب کر لیا گیا، شی جن پنگ مزید پانچ سال تک چین کے حکمران رہیں گے۔

گریٹ ہال میں چینی صدر شی جن پنگ نے نئی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی، نئی ٹیم میں لی کیانگ، ژاو لیجی، وانگ ہوننگ، کائی کی، ڈنگ ژوئی ژیانگ اور لی ژی نئی ٹیم کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ چین میں 2 بار سے زائد صدارت کے عہدے پر پابندی تھی، گزشتہ روز نئی ترمیم کے بعد شی جن پنگ کے تیسری بار صدر منتخب ہونے کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔

 دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر کو تیسری بار صدر منتخب ہونے کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ صدر شی جن پنگ کو تیسری بار سی پی سی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، چین کے عوام کی خدمت کے لئے ان کی دانشمندانہ ذمہ داری اور غیر متزلزل لگن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔