ملائیشین وزیراعظم اسماعیل صابری نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

Published On 10 October,2022 05:56 pm

کوالالمپور: (دنیا نیوز) ملائیشیا کے وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب نے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ نئے انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے کیا جائے گا۔

شاہی محل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم کے فیصلے سے اتفاق کرنے کے سوا چارہ نہیں، امید ہے جلد از جلد نئے انتخابات کرائے جائیں گے۔