یوکرین میں فوجی کارروائی ختم کرنے کی کوئی جلدی نہیں: پیوٹن

Published On 16 September,2022 10:19 pm

ثمرقند: (دنیا نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین میں فوجی کارروائی ختم کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔

ازبکستان میں علاقائی سربراہی اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں پیوٹن نے کہا کہ جوابی کارروائی کے باوجود یوکرین میں فوجی کارروائی میں ردوبدل کا کوئی منصوبہ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ڈونباس میں جارحانہ کارروائیاں رکی نہیں بلکہ سست رفتار سے جاری ہیں۔ روسی فوج نئے علاقوں پر قبضہ کر رہی ہے ہم کسی قسم کی جلدی میں نہیں ہیں ۔