کیف: (دنیا نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان اہم دورے پر یوکرین پہنچ گئے جہاں انہوں نے صدر زیلنسکی اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے ملاقات کی۔
ملاقات میں روس یوکرین جنگ سمیت خطے کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک اور یوکرینی وفود نے کئی اہم معاہدوں پر دستخط کردیے۔
اس موقع پر یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ طیب اردوان کا دورہ یہ پیغام دیتا ہے کہ ترکی یوکرین کے ساتھ کھڑا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نےدونوں رہنماؤں کے ساتھ زیپوریزیا ایٹمی پلانٹ میں کشیدہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔