ماسکو:(دنیا نیوز) روس اور یوکرین کے مذاکرات کا ایک اور دور ترکی میں کل شروع ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر پیوٹن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روس کا مذاکراتی وفد آج استنبول پہنچ رہا ہے، ترکی نے مذاکرات کے لیے آج کی تاریخ دی تھی تاہم وفود وقت پر استنبول نہ پہنچ سکے۔
کریملن کے ترجمان کے مطابق صدر پیوٹن اور صدر زیلنسکی کی ملاقات کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے، اب تک ہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے۔
خیال رہے کہ ترکی کے صدر طیب اردوان نے پیوٹن کو فون کر کے ثالثی کی پیشکش کی تھی۔