ایران: لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹ، ایک شہری ہلاک

Published On 21 February,2022 06:44 pm

تہران:(دنیا نیوز) ایران میں لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں دو پائلٹ اور ایک شہری ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ایران کے شہر تبریز میں پیش آیا، لڑا کا طیارہ سکول کے قریب گر کر تبا ہ ہوا، کورونا پابندیوں کے باعث سکول میں چھٹی تھی، جہاز کے دوپائلٹس حادثے میں مارے گئے اور پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں بیٹھا ہوا شہری بھی جان کی بازی ہار گیا۔

ایرانی حکام کے مطابق ایف فائیو طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تبا ہ ہوا۔