انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں 34 رنز سے شکست دے دی

Published On 30 January,2022 09:30 am

لندن: (دنیا نیوز) انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں چونتیس رنز سے شکست دے دی، شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس پر انگلینڈ کے معین علی مین آف دی میچ قرار دیے گئے ۔

برج ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹ پر ایک سو ترانوے رنز سکور کیے، معین علی تریسٹھ اور جیسن روئے باون رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔

جوابی اننگز میں ٹیم ویسٹ انڈیز مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر ایک سو انسٹھ رنز ہی بناسکی ، معین علی نے دو وکٹیں حاصل کیں ، پانچ ٹی ٹوئٹی میچز کی سیریز دو دو سے برابر ہوگئی ہے ، فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔