ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی 20 میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

Published On 31 January,2022 12:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی 20 میچ میں سترہ رنز سے شکست دے کر سیریز تین دو سے اپنے نام کرلی، جیسن ہولڈر سیریز اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے۔

برج ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 179 رنز بنائے۔ کپتان کیرن پولارڈ نے 41 رنز بنائے جبکہ روومین پاول نے 17 گیندوں پر 35 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

جوابی اننگز میں انگلش ٹیم 19.5 اوورز میں 162 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی، جیمز ونس کی 55 رنز کی اننگز بھی مہمان ٹیم کو شکست دے نہ بچا سکی۔ جیسن ہولڈر نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 27 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ شاندار کارکردگی پر فاسٹ بولر میچ اور سیریز کے بہترین قرار دیئے گئے ۔ پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز ویسٹ انڈیز نے تین دو سے جیت لی۔