تہران: (دنیا نیوز) ایران میں پانی کی تقسیم کے حکومتی فارمولے کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے شہراصفہان میں ہزاروں افراد نے حکومت کی واٹرمینجمنٹ پالیسی کے خلاف مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے پانی کی قلت کی وجہ سے خشک ہونے والے دریا پرہزاروں افراد جمع ہوئے اورحکومت سے پانی کی تقسیم کی پالیسی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین کومنشترکرنے کے لئے آنسوگیس کی شیلنگ کی اورلاٹھی چارج کیا۔ مظاہرین نےپولیس اہلکاروں پرپتھراؤ کیا۔
یاد رہے کہ اصفہان میں دریا خشک ہوجانے کے بعد ہزاروں کسان اورعام لوگ پانی کی فراہمی کے لئے کئی ہفتوں سے احتجاج کررہے ہیں۔