کابل:(دنیا نیوز)افغانستان کے قومی مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود کی ایران میں موجودگی کی ایرانی وزارت خارجہ نے تصدیق کردی ہے۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے پنجشیر کے رہنمااحمد مسعود کے ایران آنے کی خبروں کی تصدیق کردی اور کہا کہ ایسے سفر معمول کا حصہ ہیں جبکہ کابل میں حکام اس سفر سے آگاہ ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ احمد مسعود کی سابق افغان کمانڈر اسماعیل خان سے مشہد میں ملاقات کی خبریں گردش کررہی تھیں۔
روسی میڈیا کے مطابق احمد مسعود تاجکستان کے صدر کا پیغام اسماعیل خان کے لئے ایران لے کر آئے تھے جبکہ تاجک صدر امام علی رحمانوف نے افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام کی کوشش پر زور دیا۔