ترک ساختہ ڈرون نے اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی

Published On 12 November,2021 09:29 pm

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکی کے ڈرون کیلر کے نام سے مشہور ترکی کی نئی دفاعی مصنوعات نے اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی۔

ترک میڈیا کے مطابق ڈرون کیلر جسے فدائی کہا جاتا ہے اسے جنگی ڈرونز اور بغیرپائلٹ کے فضائی ڈرون کو بے اثر کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ اسے ساہا ایکسپو میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

استنبول میں منعقد ہونے والی 4 روزہ دفاعی تقریب میں ترکی کی دفاعی مصنوعات بشمول ہتھیار، ریڈار سسٹم، اور زمینی اور بحری گاڑیوں کی نمائش کی جا رہی ہے۔

فدائی بنانے والی فرم ٹرانسواروکے سربراہ گورے علی کینلی کا کہنا ہے کہ اس ڈرون نے اکتوبر میں اپنی پہلی پرواز لی۔ مصنوعات کی زبردست غیر ملکی مانگ ہے اور وہ اس مانگ کو پورا کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ کاربن سے بنے ڈرون کیلر کے پہلے 10 نمونے بڑے پیمانے پر پیداوار کے ذریعے تیار کیے گئے تھے۔

گورے علی کینلی کا کہنا تھا کہ ترکی کس اس فرم نے پروڈکٹ کے لیے 5 گاڑیوں کا تصور تیار کیا، جس میں ایک گاڑی کنٹرول سسٹم کے لیے، دوسری ریڈار، تھرمل کیمرہ، جیمر کے لیے اور ملٹی لانچروں کے لیے تین گاڑیاں شامل ہیں۔ فرم نے دو قسم کی پروڈکٹ تیار کیں، فدائی 101 اور فدائی 102ایک جنوب مشرقی ایشیائی ملک کی درخواست پر تخلیق کیا گیا جو 5,000 میٹر (16,400 فٹ) کی بلندی پر اڑنے کے قابل ہے۔

انہوں نے کہا کہ 102 لمبا اور 101 سے بھاری ہے لیکن اس میں پرواز کے وقت کی گنجائش اور دھماکہ خیز مواد زیادہ ہے۔ درحقیقت، صارفین کو کم اونچائی والے فضائی دفاعی نظام کے طور پر دیکھتے ہیں۔