ایران کا ایٹمی مذاکرات کے دوبارہ آغاز کا اعلان

Published On 27 October,2021 09:12 pm

تہران:(دنیا نیوز)ایران نےایٹمی مذاکرات کے دوبارہ آغاز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیا ن میں کہا گیا ہے کہ ایران نومبر کے آخر میں 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لئے مذاکرات کرے گا۔

واضح رہے کہ ایران میں صدارتی انتخابات کی وجہ سے جوہری مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے تھے ،ان مذاکرات کا مقصدامریکہ کو دوبارہ جوہری معاہدے کا حصہ بنانا ہے جبکہ سابق امریکی صدر نے یک طرفہ طور پر جوہری معاہدے کو منسوخ کردیا تھا ۔