نئی دہلی:(دنیا نیوز)بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد ہندوتوا کے انتہا پسندوں نے کشمیری طلبا کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستان سے کرکٹ میچ میں عبرتناک شکست انتہاپسندوں سے ہضم نہ ہوئی اور بھارتی ریاست پنجاب میں بھائی گرو داس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ہاسٹل میں گھس کر کشمیری طلبا کو مارا پیٹا۔
— Salman Nizami (@SalmanNizami_) October 25, 2021
میڈیا سروس کے مطابق کشمیری طلبہ نے کہا کہ حملہ آور ہمیں پاکستانی قرار دیتے ہوئے ڈنڈوں اور راڈ سے مارتے رہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ حملہ آروں کا تعلق بھارتی ریاست یوپی اور بہار سے تھا جبکہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے سکھ شہریوں نے کشمیری طلبا کو بچایا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کو گزشتہ روز میچ میں عبرتناک شکست دیتے ہوئے تاریخی فتح حاصل کی تھی۔