پیرس: (دنیا نیوز) یورپی یونین نے افغانستان کے لیے 10 کروڑ یورو کی امداد کا اعلان کیا ہے جو اگلے ہفتے پیش کئے جانے والے بڑے افغان پیکج کا حصہ ہے۔
فرانس میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لین نے افغانستان کے لیے اضافی امداد کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ 27 ملکوں کا اتحاد افغان شہریوں کے ساتھ کھڑا ہے، اپنے ملک یا ہمسایہ ممالک میں موجود افغان باشندوں کی پوری مدد کی جائے گی۔
یورپی یونین کی سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ قحط اور انسانی بحران سے بچنے کے لیے تمام اقدامات کرنا ہوں گے۔