ترکی کا پناہ گزینوں کا داخلہ روکنے کے لیے سرحد پر دیوار بنانے کا اعلان

Published On 17 August,2021 03:34 pm

انقرہ: (دنیا نیوز) پناہ گزینوں کا داخلہ روکنے کے لیے ترکی نے سرحد پر دیوار بنانے کا اعلان کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کی موجودہ صورتِ حال کے بعد افغان پناہ گزینوں کا داخلہ روکنے کے لیے ترکی نے ایران کی سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر شروع کر دی۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ سرحد پر 295 کلومیٹر لمبی دیوار بنائی جائیں گی، ترکی سرحد پر 5 کلو میٹر طویل دیوار تعمیر کر چکا ہے۔ دیوار کے گرد خندقیں بھی کھودی جائیں گی۔