ترکی میں آگ بجھانے والا طیارہ گر کر تباہ، 8 افراد ہلاک

Published On 15 August,2021 11:15 am

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکی میں آگ بجھانے والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جہاز میں سوار آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

طیارے میں 5 روسی اور3 ترک اہلکار سوار تھے جو جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، ریسکیو اہلکاروں کے مطابق طیارے میں سوار تمام افراد مارے گئے، روسی حکومت نے بھی اپنے عملے کی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی۔

ترکی کے جنگلات کئی روز سے آگ کی لپیٹ میں ہیں جس پر قابو پانے کے لئے روس نے اپنی فائر فائٹر ٹیم انقرہ بھیجی تھی۔