کابل: (دنیا نیوز) افغان سینٹرل بینک کے چیف بھی ملک چھوڑ گئے۔ افغانستان کے مرکزی بینک کے سربراہ اجمل احمدی نے کہا ہے کہ بحران کے ذمہ دار اشرف غنی ہیں، ملک میں حکومت کا خاتمہ اس تیزی سے ہوا کہ سمجھنا بہت مشکل تھا۔
اجمل احمدی کا کہنا تھا کہ اشرف غنی کو اقتدار کی منتقلی کا پلان نہ بنانے پر معاف نہیں کرسکتا، یہ بات مشکوک ہے کہ افغان فورس نے پوسٹیں تیزی سے کیوں خالی کیں یقینی طور پر کچھ تھا جسےچھپایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جمعے کو سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے باعث ڈالرز کی کھیپ نہیں مل سکے گی، ہفتے کو مرکزی بینک کی جانب سے مارکیٹ میں کم کرنسی اتاری گئی، جس سے بے چینی مزید بڑھ گئی۔