روس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 8 افراد ہلاک، 8 زخمی

Published On 12 August,2021 12:20 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) روس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 8 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو کر لیا گیا۔

روسی ہیلی کاپٹر مشرقی علاقے کمچٹکا کی جھیل میں گرا، اس میں 16 افراد سوار تھے جن میں 13 سیاح اور 3 عملے کے ارکان شامل تھے ،حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیوں کے دوران 8 کو ریسکیو کر لیا گیا۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے، امدادی کارروائیوں میں چالیس کارکنوں نے حصہ لیا۔