بنکاک: (دنیا نیوز) تھائی لینڈ میں حکام نے ٹرین کی بوگیوں کو کورونا مریضوں کے لیے آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کردیا۔
کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر تھائی حکام نے ریلوے بوگیوں میں معمولی رد و بدل کرکے انہیں آئسولیشن وارڈ کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
آئسولیشن وارڈ میں بیٹھنے کے لیے ایک سیٹ، ایک میز، سونے کے برتھ اور مشترکہ باتھ روم کی سہولیت دی گئی ہے۔ تھائی لینڈ میں گزشتہ روز پندرہ ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے۔