اوسلو: (ویب ڈیسک) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ہائی سکول کے طلبہ کی ایک پارٹی شہر میں کورونا پھيلنے کا باعث بنی۔
ڈوئچے ویلے میں چھپنے والی خبر کے مطابق اوسلو شہر میں کورونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر سینکڑوں افراد کو قرنطینہ کر ديا گيا ہے۔
ناروے کی زبان میں ’رُس‘ کھلانے والی اس تقریب کو اس سکینڈینیوین ملک میں ایک اہم ثقافتی ایونٹ کی حیثیت حاصل ہے۔
اوسلو کے مغربی حصے میں ’کورونا انفیکشن ٹریسنگ ٹیم‘ کے نمائندوں نے میڈیا کو بتایا کہ جشن منانے والے طلبہ کے زیر استعمال پانچ بسوں سے کورونا وائرس پھیلا اور اس نے اوسلو کے مغربی حصے کے قریب تمام ہائی سکولوں کو متاثر کیا۔
جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق وہاں کی آبادی 7 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ناروے میں جلد ہی 18 تا 44 سالہ شہریوں کی ویکسینیشن شروع ہونی ہے۔