خیبر پختونخوا اسمبلی: ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف مذمتی قرارداد جمع

Last Updated On 25 November,2019 05:50 pm

پشاور: (دنیا نیوز) ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کرا دی گئی۔ صوبائی معاون خصوصی کامران بنگش نے قرار داد جمع کرائی۔

تفصیل کے مطابق ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف وزیراعلیٰ محمود خان کے معاون خصوصی برائے آئی ٹی کامران بنگش نے صوبائی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرائی ہے۔

قرارداد میں واقعہ کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ دلخراش اور افسوسناک واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ آزادی اظہار رائے کے نام پر مسلمانوں کی دل آزاری بند کی جائے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت ناروے کے سفیر کو بلا کر سخت احتجاج ریکارڈ کرائے۔ اسلامی ممالک سے رابطہ کرکے ناروے پر مشترکہ دباؤ ڈالا جائے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کو فوری گرفتار کیا جائے۔