بھارت میں کورونا کا قہر، مزید 3 ہزار 880 افراد لقمہ اجل بن گئے

Published On 20 May,2021 09:51 am

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں کورونا سے تباہی پھیل گئی، مزید 3 ہزار 880 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ کورونا بحران میں بدترین کارکردگی پر مودی کی مقبولیت دو ہزار انیس کے بعد سے کم ترین شرح پر آگئی۔

بھارت میں ایک روز میں مزید 2 لاکھ 76 ہزار سےزائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، مہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ ہندوستان کی 22 ریاستوں میں مثبت کیسز کی شرح پندرہ فیصد سے اوپر ہے۔ دوسری لہر کے دوران ڈھائی سو کے قریب ڈاکٹرز بھی جان سے جا چکے ہیں۔

کورونا وبا مودی سرکار کو بھی لے ڈوبی، حکومت کی بدترین کارکردگی پر مودی کی مقبولیت دو ہزار انیس کے بعد سے کم ترین شرح پر آگئی ہے۔ عوام مناسب سہولیات نہ ملنے کا قصور وار نریندرا مودی کو ٹھہرانے لگے ہیں۔ بھارتی عوام لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے، حکام عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔