کورونا کی تیسری لہر کا قہر، مہلک وائرس مزید 104 جانیں لے گیا

Published On 19 May,2021 08:08 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 104 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 19 ہزار 856 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 86 ہزار 184 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 256 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 29 ہزار 913، سندھ میں 3 لاکھ ایک ہزار 247، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 27 ہزار 609، بلوچستان میں 24 ہزار 64، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 439، اسلام آباد میں 79 ہزار 552 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 360 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 25 لاکھ 52 ہزار 339 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 771 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 99 ہزار 951 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 549 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 104 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 856 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 563، سندھ میں 4 ہزار 835، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 827، اسلام آباد میں 735، بلوچستان میں 270، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 519 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔