واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی بحریہ نے خلیج فارس میں ایرانی کشتیوں پر وارننگ فائر کئے۔
امریکی بحریہ نے ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی تین کشتیاں قریب آنے پر ان پر وارننگ فائر کئے۔ امریکی ملٹری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی عملے نے بریج ٹو بریج ریڈیو اور دیگر ڈیوائس سے بھی بار بار وارننگ دی تھی۔
یہ واقعہ خلیجِ فارس کے شمال میں پیش آیا۔ واقعے کے دوران ایرانی کشتیاں امریکی بحری جہاز سے صرف 204 فٹ دور تھیں۔