پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے خلیجی ممالک کو اسلحہ فروخت کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔
پیرس میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے سرکاری عمارت کے سامنے لیٹ کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مظاہرے میں شریک افراد نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر یمن جنگ روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ فرانس حکومت یمن کو اسلحہ فراہم کرنے والا بڑا ملک ہے۔ فروخت کیے گئے جنگی سامان میں لڑاکا طیارے اور میزائل بھی شامل ہیں۔