برطانیہ: پولیس اہلکار کے ہاتھوں خاتون سے زیادتی، مظاہرین سے بدسلوکی پر احتجاج شدت اختیار کر گیا

Published On 15 March,2021 01:07 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں خاتون سے زیادتی اور احتجاجی خواتین سے بدسلوکی کےخلاف احتجاج شدت اختیار کرگیا، لندن کے میئر صادق خان نے واقعات کی آزادنہ تحقیقات پرزوردیا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ کے قریب ویسٹ منسٹر میں خواتین سڑکوں پر آ گئیں، ہلاک خاتون کی یادگار پر خواتین کی گرفتاری اور توہین آمیز رویئے پر شدید احتجاج کیا گیا۔ لندن پولیس کے اہلکار وین کوزینز نے خاتون سارہ ایوررڈ کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا جب وہ چہل قدمی کےلیے گھر سے باہر نکلی تھیں۔

ادھرپولیس کمشنر کرسیڈا ڈیک نے بدسلوکی پر وضاحتیں دینے کی کوشش کی ہے جبکہ مئیر صادق خان نے قتل اور بدسلوکی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔