اسرائیلی وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کا دورہ ایک مرتبہ پھر منسوخ

Published On 11 March,2021 05:22 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دورہ ایک مرتبہ پھر منسوخ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات کا دورہ ایک بار پھر منسوخ کردیا ہے جس کی وجہ اہلیہ کی ناساز طبیعت بتائی جارہی ہے، نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ کو اپینڈکس میں انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اردن کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کے طیارہ کو عرب امارات جانے کے لیے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت ابھی تک نہیں دی گئی تھی جس کی وجہ سے دورہ عین موقع پر منسوخ کیا گیا۔

واضح رہے کہ آج اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو متحدہ عرب امارات کے پہلے دورے پر ابوظہبی جانا تھا تاہم اس سے پہلے بھی نیتن یاہو عرب امارات کا دورہ منسوخ کرچکے ہیں۔