سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی درندگی پھر بے نقاب ہو گئی، بھارتی فوج نے تین کشمیری مزدوروں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرنے کا اعتراف کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں ایک اور ظلم کی داستان رقم ہو گئی، بھارتی فوج نے ظلم کی انتہا کر دی، جولائی میں راجوڑی کے تین کشمیری نوجوان مزدوری کیلئے شوپیاں گئے جہاں غاصب فوج نے انہیں جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں 3 نوجوان شہید
کیپٹن بھوپندرہ سنگھ اور اس کے دو ساتھیوں نے امتیاز احمد ، ابرار احمد اور ابرار کھٹانہ کو اغوا کیا پھر ایک مکان میں لے جا کر گولیوں سے چھلنی کر دیا غاصب فوج نے واقعے کو مقابلے کا رنگ دینے کیلئے لاشوں پر بندوقیں رکھی دیں۔
بھارتی پولیس نے انسانیت سوز واقعے کا بھانڈا پھوڑا تو بھارتی فوج نے بھی اعتراف کر لیا،شہید نوجوان کے اہل خانہ نے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔