سعودی عرب: قبرستان میں بم دھماکا، متعدد زخمی

Published On 11 November,2020 07:21 pm

ریاض: (دنیا نیوز)سعودی عرب میں قبرستان میں بم حملے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکہ جدہ میں واقع غیر مسلموں کے قبرستان میں ہوا، جہاں جنگ عظیم اول کے خاتمہ سے حوالے سے تقریب ہورہی تھی، تقریب میں فرانس سمیت متعدد یورپی ممالک کے سفارت کار بھی موجود تھے۔