نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک طرف کورونا کے باعث لاکھوں لوگ بیروز گار ہوئے تو دوسری طرف امیر ترین افراد کی دولت میں بے پناہ اضافہ ریکارڈ ہوا۔
بزنس جریدے فوربز نے امریکا کے 400 امیر ترین افراد کی نئی فہرست جاری کی جنکی مجموعی دولت کا حجم 30 کھرب 20 ارب ڈالر ہے،جو گزشتہ سال کی نسبت 240 ارب ڈالر زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ امیر ترین افراد کی فہرست میں 64 پوائنٹس پیچھے چلے گئے، امیر ترین افراد کی فہرست میں میں انکا نمبر 339 ہے، کورونا وائرس کے باعث صدر ٹرمپ کی دولت میں 1ارب ڈالر کمی ریکارڈ ہوئی۔
ایمازون کمپنی کے مالک جیف بیزوس تیسرے سال بھی امریکا کے امیر ترین افراد میں سر فہرست ہیں، ان کی دولت کا حجم 179 ڈالر ہے۔
مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس 111 ارب کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ فیس بک بانی مارک زکر برگ 85 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔