سعودی عرب میں 66 فیصد نوجوان کنوارے

Last Updated On 10 August,2020 06:42 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں نوجوانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری رپورٹ میں سعودی عرب میں نوجوانوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے سرکارہ ادارہ برائے شماریات Gastat کی طرف سے جاری رپورٹ میں‌ بتایا گیا ہے کہ مملکت میں 66 فیصد نوجوان غیرشادی شدہ ہیں۔ مملکت کی 36.7 فیصد آبادی 15 سال سے 34 سال کے درمیان نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق 20 سال سے 24 سال کے درمیان نوجوان 27.6 فیصد لڑکے ہیں جبکہ لڑکیوں کی تعداد بھی اتنی ہی بتائی جاتی ہے۔ 25 سے 29 سال کے نوجوانواں کا تناسب 26.2 فیصد جبکہ بچوں اور نوجوانوں کا کل آبادی میں تناسب 67 فی صد ہے۔

تفصیلی رپورٹ میں سعودی عرب میں نوجوانوں کی عمریں، آبادی، تعداد، ان کے سماجی، اقتصادی، تعلیمی، طبی، ثقافتی اور تفریحی حالات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 15 سے 34 سال کے 66 اعشاریہ 23 فی صد افراد غیر شادی شدہ ہیں۔ لڑکیوں اور لڑکوں کی تعداد ملا کر یہ تناسب 75 فی اعشاریہ چھ فی صد بنتا ہے۔ خواتین میں 15 سے 34 سال کی 50 اعشاریہ 4 فی صد خواتین غیر شادی شدہ ہیں۔ 25 سے 34 سال کی 43 عشاریہ ایک فی صد خواتین کنواری ہیں جب کہ اسی عمر میں شادی شدہ لڑکیوں کا تناسب 43 اعشاریہ 3 فی صد ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 15 سے 34 سال کے 5 اعشاریہ 5 فی صد نوجوان دائمی بیماریوں کا شکار ہیں۔ ان میں بچوں کا تناسب 5 اعشاریہ 8 فی صد اور بچیوں کا 5 اعشاریہ 2 فی صد ہے۔ رپورٹ‌ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں نوجوان لڑکیوں کی اکثریت اپنی جسمانی فٹنس کے لیے ورزش کا اہتمام کرتی ہے۔

2007ء سے 2017ء کے درمیان 15 سے 34 سال کے نوجوانوں میں ناخواندگی کی شرح میں کمی آئی ہے۔

مطالعے سے پتا چلتا ہے کہ سعودی عرب میں 68 فی صد طلبا و طالبات کو حصول تعلیم میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں۔ سنہ 2019ء کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں 99 اعشاریہ 8 فی صد بچے اسکول جاتے ہیں۔

سعودی عرب میں موجود 15 سے 34 سال کے کل 1.489.520 افراد کسی کام کاج میں یا حصول تعلیم میں مصروف ہیں جن میں 47 فی صد سعودی شہری ہیں۔