بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب سے ملک کا بڑا علاقہ زیر آب آ گیا، کروڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔
مرکزی صوبے ہبائی میں لاکھوں ایکٹر رقبہ زیر آب ہے، متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کی مدد کے لیے ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا گیا، لوگوں کو کھانے پینے کی اشیا اور دوسرا ضروری سامان پہنچایا گیا ہے۔
سیلاب سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں، حکام کے مطابق اب تک 150 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، رپورٹس کے مطابق غیر معمولی بارشوں سے چین کے 33 دریا بھر چکے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
فوج اور امدادی ادارے دریاوں پر بند باندھنے کے علاوہ متاثرین تک خوراک سمیت دیگر ضروری اشیا پہنچانے کی کوششیں کر رہے ہیں، صدر شی جن پنگ نے لوگوں کی جان ومال کی بچانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔