دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں دو لاکھ 76 ہزار 235 ہوگئیں

Last Updated On 09 May,2020 09:40 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں دو لاکھ 76 ہزار 235 ہوگئیں۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے وائرس انسان کے جسم میں موجود خون کی نالیوں پر حملہ آور ہو سکتا ہے جس سے انسانی اعضا ناکارہ ہو سکتے ہیں، ادارہ وائرس کے صحت پر مختلف اثرات سے متعلق ڈیٹا بھی جمع کر رہا ہے۔

کورونا وائرس مسلسل جانیں نگل رہا ہے، برازیل میں مزید 804 ہلاکتوں کے بعد تعداد 9 ہزار 992 ہوگئی۔ برطانیہ میں 626 افراد جان سے گئے، تعداد 31 ہزار 241 تک پہنچ گئی، میکسیکو میں مزید 257 افراد جان سے گئے، اموات 2 ہزار 961 ہو گئیں۔

اٹلی میں مزید 243 افراد لقمہ اجل بن گئے، تعداد 30 ہزار 201 تک پہنچ گئی، فرانس میں بھی 243 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد تعداد 26 ہزار 230 ہو گئی اور سپین میں مزید 229 ہلاکتوں کے بعد تعداد 26 ہزار 299 ہو گئی۔ کینیڈا میں مزید 161، نیدرلینڈز میں 71، بھارت میں 96 اور ایران میں 55 اموات ہوئیں۔

برطانیہ نے کہا آئر لینڈ کے سوا دنیا کے کسی بھی ملک سے آنے والوں کو 14 روز تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا، یہ پابندی رواں ماہ کے آخر میں نافذالعمل ہوں گی۔