نیویارک: (دنیا نیوز) سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا سماج کے مرکز پر حملہ کر رہی ہے اور لوگوں کی جانیں اور ان کا روزگار چھین رہی ہے۔
انتونیو گوتیرس نے خبردار کیا ہے کہ اس کے نتیجے میں دنیا ایسی کساد بازاری کا شکار ہو سکتی ہے جس کی ماضی قریب میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
انتونیو گوتیرس نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کو چاہیے کہ وہ ترقی پذیر اور غریب ممالک کی مدد کریں ورنہ اس وبا کے جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے کا خدشہ ہے۔