تہران: (دنیا نیوز) یورپ نے پہلی بار ادائیگیوں کے نئے نظام کے ذریعہ ایران کو میڈیکل سامان ایکسپورٹ کردیا ہے۔
جرمن وزارت خارجہ نے ادائیگیوں کے نئے نظام "انسٹیکس بارٹر سسٹم " Instex barter system کے ذریعہ ایران کو طبی سامان دینے کی تصدیق کی ہے۔
برلن کا کہنا تھا کہ اس نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے ایران کے ساتھ مزید تجارت کی جائے گی۔
برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے ایران پر امریکی پابندیوں کو بائی پاس کرنے کے لئے انسٹیکس سسٹم گزشتہ سال بنایا تھا، جسکا پہلی بار استعمال اب کورونا وائرس کے حملے کے پیش نظر کیا گیا۔