واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر بڑے حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کی جانب سے کسی کارروائی کے ردعمل میں 52 مقامات پر حملے کئے جائیں گے۔
امریکا ایران کشیدگی بڑھنے لگی، امریکی صدر نے ٹویٹس میں دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں امریکی ٹھکانوں پرحملوں کا سخت ترین جواب دیا جائے گا۔ اگر ایران نے کسی بھی امریکی شہری یا تنصیب کو نشانہ بنایا تو امریکہ بہت تیزی اور شدت سے ایسی 52 تنصیبات اور مقامات پر حملہ کرے گا جو ایران اور اس کی ثقافت کے لیے نہایت اہم ہیں۔ ایران میں 52 مقامات پرتیز اور تباہ کن حملے کیے جائیں گے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یہ 52 اہداف پہلے ہی نشانے پر لیے جا چکے ہیں، انھوں نے کہا کہ کئی برسوں سے ایران ایک مسئلے کے سوا کچھ بھی نہیں۔ امریکی صدر نے جنرل سلیمانی کے بارے میں لکھا کہ انہوں نے امریکی سفارت خانے پر حملہ کیا اور وہ دیگر کئی مقامات پر حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔
....hundreds of Iranian protesters. He was already attacking our Embassy, and preparing for additional hits in other locations. Iran has been nothing but problems for many years. Let this serve as a WARNING that if Iran strikes any Americans, or American assets, we have.....
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 4, 2020