امریکی صدارتی امیدوار الزبتھ وارین کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار

Last Updated On 06 October,2019 06:49 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ڈیموکریٹک پارٹی کی سینیٹر اور امریکی صدارتی امیدوار الزبتھ وارین نے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ دو ماہ سے عائد پابندیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں سینیٹر الزبتھ وارین کا کہنا تھا کہ مجھے مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کی معطلی سمیت دیگر پابندیوں پر تشویش ہے۔ ہندوستان کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کے حقوق کی پاسداری کو یقینی بنائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جانے والے امریکی سینیٹر کرس ہولین کو دورہ کرنے سے روک دیا تھا۔