کشمیر کی صورتحال پر گہرے تحفظات ہیں: ترجمان امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ

Last Updated On 06 September,2019 09:22 pm

واشنگٹن : (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد وادی کی صورتحال پر امریکا نے ایک مرتبہ پھر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری خطے میں گرفتاریوں اور رہائشیوں پر پابندیوں پر فکر مند رہتے ہیں۔

ترجمان امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ وادی کی صورتحال، انٹرنیٹ اور موبائل فون کی لگاتار بندش پر بھی گہرے تحفظات ہیں۔ ہم حکام پر انسانی حقوق کا احترام کرنے اور موبائل ،انٹرنیٹ کی سروسزکی بحالی پر زور دیتے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مورگن اورٹیگس کا مزید کہنا تھا کہ حریت قیادت سمیت سیاسی قیادت کو رہا کیا جائے جنہیں بھارت نے 5 اگست سے بند کر رکھا ہے۔