کشمیر میں مظالم: کینیڈا کا بھارتی فوجی افسروں کو ویزا دینے سے انکار

Last Updated On 22 August,2019 10:03 am

اوٹاوا: (روزنامہ دنیا) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر کینیڈا نے سابق بھارتی فوجی افسروں کو ویزے دینے سے انکار کردیا۔

خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈین امیگریشن نے بھارت کے 2 سابق لیفٹیننٹ جنرلز، 3 سابق بریگیڈئیرز اور انٹیلی جنس کے 2 افسروں کو ویزے دینے سے انکار کیا۔

کینیڈین امیگریشن آفس کا کہنا تھا تمام سابق افسر مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں ملوث رہے، اس لئے مذکورہ سابق بھارتی فوجیوں کو ویزے نہیں دیئے جا رہے۔