برطانوی اپوزیشن لیڈر کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

Last Updated On 11 August,2019 06:32 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کے اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر برطانیہ کے اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن کا ایک اہم بیان جاری ہوا ہے جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال تکلیف دہ قرار دیدیا ہے۔

جیریمی کوربن نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ناقابل قبول ہے۔ کشمیریوں کے حق کا احترام ضروری ہے۔ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نافذ کیا جائے۔