بھارت کشمیری قیادت سے بات چیت، شہری حقوق کا احترام کرے، جرمنی

Last Updated On 06 August,2019 05:11 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) جرمنی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیر آئینی اقدام پر بھارت کو مسلم اکثریتی ریاست کو دی گئی ضمانتوں کے احترام کی ترغیب دی ہے۔ دہلی سرکار کو کہا گیا ہےکہ ان تمام شہری حقوق کااحترام کیا جائےجنہیں قانونی تحفظ حاصل ہے۔

جرمن حکومت کی ترجمان ماریا اڈبارنے کہا ہے کہ بھارت کشمیری قیادت سے بات چیت کرے، مسلم اکثریتی ریاست کشمیرکودی گئی ضمانتوں پرعمل لازم ہے۔