چین میں چھ شدت کے زلزلے سے تباہی، 12 افراد ہلاک، 125 زخمی

Last Updated On 18 June,2019 09:17 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کے صوبہ سچوان میں چھ شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد بارہ ہو گئی جبکہ ایک سوپچیس افراد زخمی ہیں۔

چین کے جنوب مغربی صوبے میں زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں، چینی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد اب تک 4 آفٹر شاکس آ چکے ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

قدرتی آفت کے نتیجے میں گھر، سڑکوں اور مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچا، سیکڑوں افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا۔